شدید گرم موسم کی پرواہ کیے بغیر ڈی ایس پیز اورسیکٹر انچارجز سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں‘ طیب حفیظ چیمہ

ون وے،ون ویلنگ،رانگ پارکنگ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں ‘ سی ٹی او لاہور

بدھ 18 مئی 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون وے ،تجاوزات ، رانگ پارکنگ کے خاتمے کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور قوانین کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے وارڈنز کی کارکردگی، شہریوں کی مدد اور ان میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے موثر اقدامات بارے ڈی ایس پیزاورسیکٹر انچارجز سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کےئے ۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم کی پرواہ کےئے بغیرڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجز اپنی شفٹ کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی کرتے ہوئے نظر آئیں ۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام انچارجز بریفنگ ،ڈی بریفنگ کی پابندی کریں اور پوائنٹ ڈیوٹی پر تعینات وارڈنز کو دن میں تین مرتبہ بریفنگ دیکر اسکی رپورٹ ارسال کریں گے۔

(جاری ہے)

شہر میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کو وقت کی پابندی کروائیں اور رات کے اوقات میں انکی بیک لائٹس ضرور چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ون وے ،ون ویلنگ ،رانگ پارکنگ ،تجاوزات اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں،اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پرسیکٹر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام سیکٹر انچارجز اپنے اپنے علاقوں کی تاجر برادری سے رابطے رکھیں اور علاقے میں تجاوزات اور رانگ پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے ان کو ہمراہ لیتے ہوئے کارروائی کریں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ون وے ،یو ٹرن پر کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہ ہونے دیں اور لائن لین کی پابندی کروائیں۔سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ افسران پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور شہریوں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کرتے نظر آئیں۔

متعلقہ عنوان :