امیر حیدر خان ہوتی اور سردار حسین بابک کی متھرا دھماکوں کی مذمت

بدھ 18 مئی 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے متھرا میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، اے این پی سیکرٹریٹ سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال داوٴ پر لگے ہوئے ہیں اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ، پارٹی رہنماوٴں نے کہا کہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولیں ترجیح ہونی چاہئے تا کہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں ، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کرائے کے قاتل ہیں اوران کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی مغفرت اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، پارٹی رہنماوٴں نے صوبائی حکومت اور ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ، اور اس گھناوٴنے جرم میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :