رواں سال دہشتگردوں کے نئے گروپس ٹولیوں کی شکل میں کام کررہے ہیں ،ناصرخان درانی

بدھ 18 مئی 2016 16:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس ناصر خان دورانی نے دہشتگردوں کے نئے گروپوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سال دہشتگردوں کے نئے گروپس ٹولیوں کی شکل میں کام کررہے ہیں دہشتگردی کے تدارت کیلئے پولیس دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنے والوں کیلئے اسکیم متعارف کررہی ہیں۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں متھرا دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے پولیس سربراہ ناصر خان دورانی کا کہناتھا کہ جب تک سرحد پر حالات کنٹرول نہیں کئے جاتے صوبے میں دہشتگردی مکمل ختم نہیں کی جاسکتی ان کا کہناتھا کہ خیبرپختونخواپولیس دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرنیوالے افراد کیلئے اسکیم متعارف کروارہی ہیں اسکیم کیلئے افسران پر مشتمل چار رکنی کمیٹی قائم کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں تین افسران محکمہ انسداد دہشتگردی اور ایس ایس پی آپریشن پر مشتمل ہوگئی ، جو بھی دہشتگردوں کی معلومات فراہم کرے گا اسے نقد انعام سمیت اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا جو بھی دہشت گردوں کی معلومات فراہم کرنے والا براہ راست کمیٹی کے ارکین کو مسیج کرے گا آئی جی کا کہناتھا کہ صوبے میں دہشتگردوں کے کچھ نئے گروپس سامنے آئے ہیں جو ٹولیوں کی شکل میں کام کررہے ہیں گروپس کے بیشتراراکین کو گرفتار کیا گیا جس کا ردعمل میں متھرا دھماکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :