سیشن کورٹ کی حدود میں اسلحہ لے کر داخل ہونے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 18 مئی 2016 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) سیشن کورٹ کی حدود میں اسلحہ لے کر داخل ہونے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں ججز گیٹ سے سکیورٹی سٹاف نے ایک مسلح شخص فضل ربی کوشلوار میں ریوالور چھپا کر عدالتی حدود میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ملزم فضل ربی جو سوات کا رہائشی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم اشفاق نامی شخص کے ساتھ سیشن کورٹ آیا جو اردو بازار کا رہنے والا ہے اور اس کی دشمنی چل رہی ہے۔

اشفاق ملز م فضل ربی کو سیشن کورٹ چھوڑ کر چلا گیا۔ ملزم نے سیشن کورٹ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی سٹاف کو ملزم کی حرکات پر شک ہوا۔تلاشی لینے پر ملزم کی شلوار سے ایک ریوالور ،12گولیاں ، دو موبائل فون اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے،سیکورٹی سٹاف نے ملزم کو اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔