پاکستان میں وٹس ایپ سروس متاثر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 مئی 2016 16:09

پاکستان میں وٹس ایپ سروس متاثر

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18مئی2016ء) :وٹس ایپ سروسز اینڈرائیڈ اور اسمارٹ فون رکھنے والے صارفین میں یکساں مقبولیت رکھتا ہے ۔صارفین اس میسیجنگ سروس کو متواتر استعمال کرتے ہیں۔ لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وٹس ایپ سروسز متاثر ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم وٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سے متعلق تاحال کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ۔ سروس متاثر ہونے کے سبب صارفین کو پیغامات بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ البتہ سروسز متاثر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد وٹس ایپ کی سروسز دوبارہ بحال ہو گئیں، صارفین بآسانی اب بذریعہ وٹس ایپ اپنے پیاروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :