دورہ انگلینڈ ، چیف سلیکٹر انضمام الحق کیلئے سپنرز کی شمولیت کا انتخاب بڑا درد سر بن گیا

بدھ 18 مئی 2016 15:47

دورہ انگلینڈ ، چیف سلیکٹر انضمام الحق کیلئے سپنرز کی شمولیت کا انتخاب ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی ۔2016ء )قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے لیے دورہ انگلینڈ کیلئے سپنرز کی شمولیت کا انتخاب کرنا بڑا درد سر بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے نمبر 1سپنر یاسر شاہ کو فٹ ہونے کے لیے 4سے 5ہفتے یا اس سے زیادہ وقت درکار ہے ، ذوالفقار بابر بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ عماد وسیم اور سعید اجمل بھی فٹ نہیں ہیں ۔ بورڈ حکام کے مطابق چاروں سپنرز کے فٹ نہ ہونے کی صورت میں محمد اصغر ، بلال آصف اور ذوہیب خان کو ٹیم میں شامل کرنا پڑے گا جنہیں ٹیسٹ کرکٹ اور انگلش کنڈیشنز کا بالکل اندازہ نہیں ہے۔پاکستان اور برطانیہ کے مابین 4ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14جولائی سے شروع ہوگا ۔