جمعیت علما اسلام نظریا تی ژوب میونسپل کمیٹی کے کونسلر نادر شاہ کاکڑ کا آزاد بنچوں پر بیٹھنے کا اعلان

بدھ 18 مئی 2016 15:25

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) جمعیت علما اسلام نظریا تی ژوب میونسپل کمیٹی کے کونسلر نادر شاہ کاکڑ نے ایک بیان میں نظریا تی سے مستعفی ہونے اور آزاد بینچوں پر بیٹھنے اعلان کرتے ہوے کہا کہ میونسپل کمیٹی ژوب میں نظریاتی کی پشتونخوا میپ کے ساتھ نام نہاد اور بے مقصد اتحاد کی کوئی اہمیت اور حقیقت نہیں رہی جسے میں مسترد کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ میو نسپل کمیٹی میں جے یو آئی نظریاتی کو ہر معاملے میں نظر انداز کیا جارہا ہے جسے ضلعی اور صوبائی سطح پر قائدین کے نوٹس میں لایا جا چکا ہے مگر بعض لوگ ذاتی مفادات کے لیے پارٹی کو استعمال کر رہے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے چیرمین میونسپل کمیٹی ژوب نے کروڑوں روپے کے فنڈز مختلف معاملا ت میں بغیر ٹینڈر کے خرچ کیے صرف ایک کروڑ روپے صفائی کے مد میں خرچ ہو ے ہیں خرچ ہونے والے فنڈز میں منظور نظر کونسلروں اور لوگوں کو نوزاگیا جس کی وجہ سے آج بھی شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ چیرمین میونسپل کمیٹی ژوب کے اکاؤ نٹ میں ایک سال سے 83 لاکھ روپے پڑے ہوئے ہیں جس سے وہ اپنے پارٹی کے کونسلروں کو نوازنے کے منصوبے بنا رہے ہیں جبکہ ساڑھے چار کروڑ کے مزید فنڈز موصول ہو ئے ہے مگر ا س میں بھی چیر مین اپنے منظور نظر ٹھیکیداروں کو نوازنا چاہتا ہے میو نسپل کمیٹی کی ناقص منصوبہ بندی اور غلط فیصلوں کی وجہ سے ریڑی والوں کا مسلہ حل ہوا نہ تجاوزات ختم کیے گئے انہوں نے کہا کہ 50 سال سے پشتونستان کے نعرے لگانے والوں نے پشتونستان تو دور کی بات ایک ضلع اور تحصیل بھی نہ بنا سکے اور پشتونستان کو پنجاب پر بیچ کر اپنی وزارتیں حاصل کی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی پلیٹ فارم پر علاقے اور عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا اور میونسپل کمیٹی میں ہونے والے بے قاعدگیوں سے پردہ اٹھاتا رہوں گا اور آئندہ ان کا جمعیت علما اسلام نظریاتی سمیت کسی بھی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا -

متعلقہ عنوان :