رواں سال نصیرآباد وسبی ڈویژن کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی ، حاجی محمد خان لہڑی

بدھ 18 مئی 2016 15:13

کوئٹہ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے معدنیات وکان کنی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ رواں سال نصیرآباد وسبی ڈویژن کو اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی جس کے بعد سندھ سے طویل برقی ٹرانسمیشن لائن کی آئے روز خرابی کی مشکلات اور برقی وولٹیج میں کمی بیشی اور ٹرپنگ کامسئلہ مستقل بنیادو ں پر حل ہوجائے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نصیرآبادکے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر نے کہا کہ ملکی معیشت کی ترقی کا دارومدار صنعتی ترقی اور شرح نمو میں بہتری پر ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے برقی ترقی کے منصبوں پر اولین ترجیح دی اور وسیع المدتی اور مختصر المدتی منصوبوں کی تکمیل پر 2018میں ملک بھر سے برقی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر ی قیادت میں بلوچستان ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے اور صوبے کے دیرینہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجارہا ہے ،اوچ پاور پلانٹ سے نزدیکی اضلاع کو بجلی کی فراہمی اور ڈیرہ مراد جمالی کے شہریوں کو مالکانہ حقوق کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ذاتی دلچسپی سے ان مسائل کے حل میں تیز رفتار پیش رفت ہوئی ہے اور رواں سال ان دونوں عوامی مطالبات پر عمل درآمد ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :