پشاور کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار کی جیت عوام کا وزیراعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے ، سیدال خان ناصر

بدھ 18 مئی 2016 15:13

کوئٹہ۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور بلوچستان کے سینئر نائب صدر سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پشاور پی کے 8کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ارباب وسیم حیات کی بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن)عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں جبکہ پشاور کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور انکے اتحادیوں کی شکست وزیراعظم محمد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے کہا کہ عوام خالی نعروں پر یقین رکھنے کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں اور عوام نے پشاور میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کو ووٹ دیگر احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ ارباب وسیم حیات کامیابی اس بات کی نشانی ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں صوبہ خیبر پشتونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کلین سویپ کریگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کی بجائے انتشار پھیلاکر ترقی وخوشحالی کے شروع کئے گئے سفر کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ سے بھاگ گئے۔