راولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس پرسوں ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) راولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس جمعہ کو ہوگا جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سید زاہد علی نقوی کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد عمران نے بتایا کہ پہلا بین الصوبائی سید ریاست حسین شاہ میموریل باکسنگ ٹورنامنٹ 27 مئی سے راولپنڈی میں شروع ہوگا اور ٹورنامنٹ کی تیاری کے حوالے سے یہ اجلاس بلایا گیا ہے اور اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا اور ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :