اسلام آباد انڈر17- فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے

بدھ 18 مئی 2016 15:09

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) اسلام آباد انڈر17- فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران گراؤنڈ کراچی کمپنی، اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز میں دو سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں 35 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا گیا ہے جس کا تربیتی کیمپ آئندہ ایک، دو روزہ میں شروع کیا جائیگا۔ ٹرائلز میں یکم جون1999ء کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ منتخب ٹیم گلگت میں 27 مئی سے شروع ہونے والے بین الصوبائی انڈر17- فٹ با ل چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔

متعلقہ عنوان :