پی سی بی سٹارز انڈر16- کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 15:08

پی سی بی سٹارز انڈر16- کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ کل شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پی سی بی سٹارز انڈر16- کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں مرحلہ کل جمعرات کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کراچی میں گروپ اے میں ملتان اور کراچی کا مقابلہ سٹیٹ بنک گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ اسلام آباد میں گروپ بی میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں بھٹو گراؤنڈ پر مدمقابل ہونگے جبکہ فیصل آباد اور لاڑکانہ کی ٹیمیں شالیمار گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہونگے۔