آسمان سے برستی آگ اور 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ، نظام زندگی مفلوج

بدھ 18 مئی 2016 14:13

آسمان سے برستی آگ اور 8سے 10گھنٹے لوڈشیڈنگ، نظام زندگی مفلوج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) آسمان سے برستی آگ نے ملک کے مختلف علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ بھی بڑھ گئی۔ بجلی 8سے 10 گھنٹے غائب رہنے لگی جس سے لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سورج آگ اگلنے لگا ہے جس سے لوڈشیڈنگ کا جن بھی بے قابو ہو گیا۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے حکومتی دعوے سارے ہوا ہو گئے۔

شہر شہر بجلی گھنٹوں غائب رہنے لگی جس سے لوگ بلبلا اٹھے ہیں۔ وزارت بجلی کے مطابق گرمی کی شدت بڑھنے کے وجہ سے بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 5 سو میگاواٹ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

طلب اور رسد کے فرق کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں چھے سے دس گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں۔ عوام کہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم کرنے کے وعدے تو پورے نہ ہوئے کم ازکم لوڈشیڈنگ میں کمی ہی کر دی جائے۔

سکھر اور حیدر آباد میں بھی 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ ادھر کوئٹہ اور پشاور میں بھی چھے سیدس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے لوگوں کے دماغ کا میٹر گھما دیا ہے۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :