شب برات 22مئی بروزاتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

بدھ 18 مئی 2016 13:43

شب برات 22مئی بروزاتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) شب برات 22مئی بروزاتوار کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی اس سلسلے میں ملک بھر کی تمام بڑی بڑی مساجد میں محافل اور ذکر کی تقاریب منعقد کی جائیں گی جس میں علماء کررام،خطیب حضرات اور مقررین شب برات کی فضیلت بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مساجد میں شب بیداری ہو گی اور فرزندان اسلام رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاریں گے۔ اس موقع پر عالم اسلام کی سربلندی، ملکی استحکام، امن وبھائی چارے، محبت و اخوت کے فروغ اور کشمیر وفلسطین کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔