نیشنل بیج نیٹ بال چیمپین شپ جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی

بدھ 18 مئی 2016 13:17

اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل بیج نیٹ بال چیمپین شپ عیدالفطر کے بعد جولائی میں کراچی میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں کے مطابق چیمپین شپ میں چاروں صوبے، اسلام آباد، فاٹا، پاکستان آرمی، ائرفورس، نیوی، واپڈا، ریلوے، پولیس، ایچ ای سی اور آزاد جموں وکشمیر کی ٹیمیں شرکت کرے گی۔