دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں:وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 12:32

دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں:وزیراعظم ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں ، شہید کیپٹن اسفند یار اور دیگر شہدا پاکستان کا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف سے شہید کیپٹن اسفند یار کے والد ڈاکٹر فیاض بخاری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کیپٹن اسفند یار شہید ملک و قوم کا فخر ہیں، اسفند یار اور پاک فوج کے دیگر شہداءنے جان کی قربانیاں دے کر ملکی بقاءکو یقینی بنایا، دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے جوانوں نے لازوال داستانیں رقم کیں، انشاءاللہ اسفند یار شہید جیسے جرات مند اور بہادر سپوتوں کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے، وزیراعظم نے مادر وطن کیلئے قربانی دینے والے جوانوں کے والدین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :