پشاور میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، ایک پولیس اہلکار شہید ‘ 14 زخمی‘پولیس کا علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن

بدھ 18 مئی 2016 12:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دو دھماکوں میں 1 پولیس اہلکار شہید جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے متھرا میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے، پہلے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

پولیس اہلکار ، اہل ِ علاقہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود تھیں کہ یک دم دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کل 14 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے اور سب کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو پہلے ہی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائیوقوعہ کی سرچنگ شروع کردی ہے جبکہ پشاور کے دیگر علاقوں سے بھی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے اور دونوں دھماکوں میں 4,4 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد کی تلاش کردی ہے

متعلقہ عنوان :