کراچی ‘گلستان جوہر بلاک 10سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد‘فائرنگ کے 2مختلف واقعات میں 2افراد زخمی

بدھ 18 مئی 2016 12:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک دس سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے کہنا ہے کہ گلستان جوہر بلاک دس سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول تین دن قبل ہی اومان سے وطن واپس آیا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت طارق بن شیخ کے نام سے ہوئی ہے اوروہ تین دن قبل ہی اومان سے وطن واپس آیا تھا۔ قانونی کارروائی کے بعد مقتول کی لاش جناح اسپتال پہنچا دی گئی۔ دوسری طرف جمالی گوٹھ میں فائرنگ سے سے چار سالہ بچہ زخمی ہوگیا دریں اثناء سہراب گوٹھ پر رات گئے فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :