خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ‘قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی

متحدہ اپوزیشن کا حکومت کے سامنے 70سوال رکھنے کا فیصلہ

بدھ 18 مئی 2016 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی‘ اپوزیشن کا حکومت کے سامنے ستر سوال رکھنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی‘ عارف علوی‘ صاحبزادہ طارق الله‘ سینیٹر اعتزاز احسن‘ شیریں مزاری اور دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی اور پارلیمانی کمیٹی سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ حکومت کے سامنے ستر سوالات رکھے جائیں گے۔