Live Updates

اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں‘ اب کوئی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا‘ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو بچانے کیلئے ایوان سے بھاگے ہیں‘ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 مئی 2016 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں‘ اب کوئی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا‘ عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کو بچانے کے لئے ایوان سے بھاگے ہیں۔ وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ موثر قانون سازی کرکے تمام کرپٹ لوگوں کو پکڑنا ہوگا۔

وزیراعظم نے صحیح کہا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔ اپوزیشن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں اب کوئی نہیں بچے گا سب کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن لاجواب ہوگئی اب سب کو اپنی اپنی اے ٹی ایم کی فکر لگی ہوئی ہے۔ عمران خان بھی اپنی اے ٹی ایم مشینیں بچانے کے لئے ایوان سے بھاگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات