آسٹریلیا ، پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

بدھ 18 مئی 2016 12:10

آسٹریلیا ، پاکستان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ..

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی ۔2016ء ) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف برسبین میں شیڈول ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 15 سے 19 دسمبر تک آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کھیلا جائے گا اور کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اس تاریخی میچ کے لیے ٹکٹ کی قیمت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے جب کہ بچوں کے لئے 10 اور فیملیز کے لئے 45 ڈالرز میں ٹکٹ دستیاب ہوگا ۔