پاکستان ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے کام شروع،،بھارت نے شرکت کا گرین سگنل دیدیا

بدھ 18 مئی 2016 11:37

پاکستان ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن کیلئے کام شروع،،بھارت نے شرکت کا گرین ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مئی ۔2016ء )پاکستان ہاکی لیگ (پی ایچ ایل )کے پہلے ایڈیشن کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے،بھارت نے بھی ایونٹ میں شرکت کا گرین سگنل دے دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارتی کھلاڑیو ں اور آفیشلزنے پی ایچ ایل میں شرکت کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے جب کہ ہاکی فیڈریشن نے شہرہ آفاق آسٹریلوی کھلاڑی جیمی ڈوائر کو بھی ایونٹ میں شرکت کرنے پر راضی کرلیا ہے۔پاکستان ہاکی لیگ کی 6ٹیموں میں 5،5غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے جبکہ ایونٹ کے میچز لاہور ، گوجرہ اور فیصل آباد میں کروانے کے پیپر ورک کا آغاز کردیا گیا ہے ۔