رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم شدید گرم ، خشک رہے گا، وسطی پنجات اور سندھ میں درجہ حرارت 51ڈگری سنٹی گریڈ ، برف اور گلیشرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ، محکمہ موسمیات
بدھ 18 مئی 2016 11:36
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کر مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا سب سے گرم ترین مقام لاڑکانہ تھا جہاں درجہ حرارت51 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
آئندہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں،سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، سبی اور مکران ڈویژن میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔میدانی پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جہاں درجہ حرارت 45ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ وسطی پنجات اور سندھ میں درجہ حرارت 51ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کر مطابق رواں ہفتے گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی درجہ حرارت اوسطً 4 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔
جس کے باعث برف اور گلیشرز تیزی سے پگھلنے کا امکان ہے اورسمندری ہواوں کے تسلسل کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہو گا۔کراچی میں دن کے درجہ حرارت (معمول کے مطابق) 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہے گا سمندر سے مسلسل ہوائیں متغیر رفتارسے چلتی رہیں گی۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.