گوجرانوالہ: ایمن اّباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
بدھ 18 مئی 2016 11:34
گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ گوجرانوالہ اور ملتان میں سرچ اّپریشن کے دوران 18 مشتبہ افراد کو دھر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردوں کی سیالکوٹ سے لاہور آمد کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے ایمن آباد کے قریب کارروائی کی۔
کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے)
مارے جانے والوں میں سے ایک کی شناخت القائدہ کے مطلوب دہشت گرد عبدالرحمان کے نام سے کر لی گئی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے ایک گاڑی، اسلحہ، دور اکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ ملتان اور گوجرانوالہ میں حساس اداروں اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 18 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں دو افغانی بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزارے خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.