انگلینڈ اور سری لنکن کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل شروع ہوگا

بدھ 18 مئی 2016 11:31

انگلینڈ اور سری لنکن کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل ..

لیڈز ۔ 18مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) انگلینڈ اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعرات سے ہیڈنگے، لیڈز میں شروع ہوگا۔ آئی لینڈرز دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف واحد ٹی 20 انٹرنیشنل کے علاوہ تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم نے 8 سے 10 مئی تک ایسکس کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کھیلا جو ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا اس کے بعد مہمان ٹیم نے ٹیسٹ سیریز سے قبل 13 سے 15 مئی تک لیسٹر شائر کے خلاف دوسرا تین روزہ پریکٹس میچ کھیلا وہ بھی ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 27 سے 31 مئی تک چیسٹرلی سٹریٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 سے 13 جون تک لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 21 جون، دوسرا میچ 24 جون، تیسرا میچ 26 جون، چوتھا میچ 29 جون جبکہ پانچواں اور آخری میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :