کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات لائنز کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل آمنے سامنے ہونگی

بدھ 18 مئی 2016 11:31

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات لائنز کی ٹیمیں آئی پی ایل میں کل آمنے ..

کانپور ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات لائنز کی ٹیمیں انڈین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو واحد میچ میں گرین پارک، کانپورمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں، میگا ایونٹ میں جمعرات کو واحد میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات لائنز کی ٹیموں کے درمیان گرین پارک، کانپور میں کھیلا جائیگا۔

کولکتہ نائٹ رئیڈرز کی ٹیم کی قیادت گوتم گھمبیر کر رہے ہیں۔ گجرات لائنز کی قیادت کے فرائض سریش رائنا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کے مابین کھیلاجائے گا۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 22 مئی کو آخری لیگ میچ کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر ون 24 مئی، ایلیمنیٹر 25 مئی، 27 مئی کو کوالیفائر ٹو جبکہ 29 مئی کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :