ہائپر ٹینشن کے عالمی دن پر ہائی بلڈ پریشر سے بچاوٴ اور آگہی واک

منگل 17 مئی 2016 22:47

حیدرآباد۔ 17مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) ہائپر ٹینشن کے عالمی دن کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ ہسپتال پریٹ آبادمیں ہائی بلڈ پریشر سے بچاوٴ اور آگہی پر ایک واک منعقد کی گئی واک سے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے ہائی بلڈ پریشر سے بہت سی خطر ناک بیماریوں کا جنم لینے کا خدشہ ہوسکتا ہے اگر مستقل علاج نہ کیا جائے تو یہ زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے 50سال سے زائدعمر کے افراد ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ اپنا بلڈ پریشر ضرور چیک کروائیں ڈاکٹر محمد اسلم چوہان نے مزید کہاکہ ہائی بلڈپریشر دل کے امراض ہارٹ اٹیک کا باعث بھی بن سکتا ہے ہائی بلڈ پریشر کے مریض مر غن اور تلی ہوئی غذائیں جن میں بھی کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ان چیزوں سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ آگاہی واک گورنمنٹ سندھ کی خصوصی ہدایت پر کا منعقد کی ہے اس واک میں ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچاوٴ اور آگاہی دینا ہے محکمہ صحت سندھ کی ہمیشہ کوشش ہے ان بڑھتی ہوئی بیماریوں کی روک تھام میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے آگاہی واک میں ڈاکٹر منظور بھٹی ، ڈاکٹر حافظ مغیظ، ڈاکٹر لالا جعفر، ڈاکٹر صولت علی، ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر شفیق، ڈاکٹر عبدالرازاق ،ڈاکٹر حمیدو دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیگس نے شرکت کی بعد اذاں ہا ئی بلڈ پریشر پر ایک آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں اس مرض کے بارے میں مزید آگہی دی اور ایک مفت طبی کیمپ بھی منعقد ہوا جس میں مریضوں کا مفت کولیسٹرول چیک کیا گیا اور معائنہ کیا گیا۔