مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی مطالبات کے حق میں ا حتجاجی ریلی ریلی ،کامیاب مذکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا

منگل 17 مئی 2016 22:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹر کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ کے اے سی ٹی اور مجسٹریٹوں کی جانب سے بلا جواز چھاپوں جرمانوں بلاوجہ دکانیں سیل کرنے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین سید تاج آغا ، اﷲ داد ترین ،یاسین مینگل اکرم پاشاہ ، اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ۔

با چاخان چوک سے شروع ہوکر پریس کلب پہنچی جہاں مقررین نے ریلی سے خطاب کیا ریلی کے شرکاء نے اپنے مطالبات صوبائی حکومت تک پہنچانے کیلئے صوبائی اسمبلی کیلئے روانہ ہوئے تو پولیس نہیں روک لیا ریلی ایک احتجاجی جلسہ میں تبدیل ہوگئی جلسہ سے اﷲ داد ترین یسین مینگل اکرم پاشا ، حبیب اﷲ درانی ، نصیب اﷲ بڑیچ ، عامر شہزاد نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ہم نے گرانفروشی کو فروغ دینا نہیں چاہتے نہ ہی ہم ملاوٹ یا ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے ساتھ ہیں مگر ہمیں بلا وجہ تنگ کیا جا رہاہے تو ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں مقررین نے کہاکہ مجسٹریٹوں کا ایک گروپ نے شہر میں لوٹ مار مچائی ہے ایک جاتا ہے تو دوسرا آجاتا ہے باالخصوص بابر شاپ گوشت اور دودھ دہی والے ان کا نشانہ بنتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے پرائس کنٹرول کمیٹی میں جو متفقہ طورپر نرخ طے ہوتے ہیں اس پر عمل درآمد کرائے جائیں کہ کہاں کا قانون ہے کہ پرائس کنٹرو ل کمیٹی جو نرخ طے ہوتے ہیں یہ راتوں رات کنٹرول کمیٹی کو بھائی پاس کرکے رات کے اندھیرے میں معمولی فرق کے ساتھ دوسرا نرخنامہ تیار کیا جا تاہے اور پھر اس سے جوا ز بنا کر دوکانداروں سے نہ صرف ہزارو ں روپے جرمانے لیے جاتے ہیں بلکہ دوکانداروں کو تپڑ مارے جاتے ہیں ان حالات میں ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ہمیں انتظامیہ کے نار واہ اقدامات سے چھٹکارا نہیں دلایا گیا تو ہم متاثر دوکاندار دوکانیں بند کرکے چابیاں ڈیسی کوئٹہ یا کمشنر کوئٹہ کو دینگے اس دوران اے ایس پی سٹی نے مظاہرین سے مزاکرات کی درخواست کی اور پھراے سی صدر موسیانی مظاہرین کے ساتھ مزاکرات ہوئے اور ایک کمیٹی نے اپنے شکایت سے ہمیں آگاہ کیا اے سی نے ان کی شکایت کو حل طلب قرار دیتے ہوئیے ان کی شکایات متعلقہ بالا حکام تک پہنچانے اور جمعہ کے دن اعلیٰ حکام سے ایک میٹنگ کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاک ان تمام مسائل کو اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور ان میں سے جتنے بھی حل طلب مسائل ہے انہیں فوری طورپر حل کیا جائے گا۔ اے سی صدر اعلیٰ حکام یقین دہانی کے بعد چار گھنٹے کے احتجاجی دھرنے کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے کہاگیا کہ اگر ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ غور نہ کیا گیا اور ہمارے زخموں پر مرہم نہ رکھا گیا تو ہم اگلے منگل سے بابر شاپ گوشت کی دوکانیں اور دودھ کی دکانیں بند کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :