صوبے میں آج تک کسی کا بھی احتساب نہیں کیا گیا،سینٹر میر اسرار اﷲ خان زہری

بلوچستان میں کل بھی کرپشن تھی آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی

منگل 17 مئی 2016 22:37

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر سینٹر میر اسرار اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کل بھی کرپشن تھی آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا صوبے میں آج تک کسی کا بھی احتساب نہیں کیا گیاموجودہ حکومت چوروں اور کرپٹ حکومتوں اور وزرا کے تحفظ پراپنی تمام تر توانائی صرف کر رہی ہے قوم پرست وزیرا علیٰ اور نیشنل پارٹی کے وزیر کے تحفظ کیلئے اسلام آباد نیب پر اثر انداز ہونے کی بھر پور کوشش کی جا رہی ہے پاناما لیکس پر اپوزیشن کے سات سوال اب ستر سوال بن چکے ہیں اپوزیشن قومی اسمبلی اور سینٹ میں پاناما لیکس پر حکومت کوٹف ٹائم دیگی پاک چائنا کوریڈور کے نام پر بلوچ قوم کو اکثریت کے بجائے اقلیت میں تبدیل کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب ڈیرہ مراد جمالی کے سابق جنرل سیکرٹری ولی محمد زہری کی قیادت میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عزیزاﷲ ساسولی،عبدالکریم مینگل اور امیر بخش گجر موجود تھے میر اسرار اﷲ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی صوبے کے ساحل اور وسائل کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کا ر لا رہی ہے اور ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ گودار اور سی پیک کے نام پر بلوچ قوم کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے سی پیک میں بلوچ قوم صرف اور صرف ٹائر پنکچر ،کیبن،چینک والے ہوٹل جیسے تجارت اور سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے موجودہ وقت میں بلوچستان کاز کو سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں اور آئندہ بیس سالوں میں بلوچیت کو ہی ختم کی جائیں گی اور ہم سابق بلوچ کہلائیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ملک اور بلخوص بلوچستان میں مذید کھلواڑ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسٹیپلمنٹ کے منظور نظر قوم پرستوں کی اربوں روپے کی کرپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نیشنل پارٹی صرف اور صرف فرشتے ہیں اور ان کو بلوچستان کا وزارت اعلیٰ دیکر بلوچستان پر ترقی کے نہیں بلکہ کرپشن کی تاریخ رقم کی گئی ہے بی این پی عوامی بلوچستان میں بلاامتیاز احتساب کا حامی ہے اور احتساب میں پسند و ناپسند کو بالائے طاق رکھ کر کی جائے تاہم اسلام آباد بلوچستان میں احتساب کرنے کے بجائے نیب پر اثرا نداز ہو کر معمالات کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے پاناما لیکس پر اپوزیشن نئے ٹی او آر بنانے اور شفاف تحقیقات کیلئے حکومت کو ٹف ٹائم دیگی۔

متعلقہ عنوان :