پاکستان اور اٹلی کے تعلقات آئندہ سالوں میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے، سول اور دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی حامل اطالوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حکومت سے رابطے کر رہی ہیں، حکومت پاکستان کے جاری کردہ منصوبوں کی بدولت آئندہ چند سالوں میں پاکستان کا مغربی حصہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہوگا

وزیر تجارت خرم دستگیر کی اٹلی کی ہوابازی،دفاع اور سکیورٹی سے متعلق صنعتوں کی فیڈریشن کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

منگل 17 مئی 2016 22:04

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے تعلقات آئندہ سالوں میں انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے، سول اور دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے ، جدید ٹیکنالوجی کی حامل اطالوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے حکومت سے رابطے کر رہی ہیں، حکومت پاکستان کے جاری کردہ منصوبوں کی بدولت آئندہ چند سالوں میں پاکستان کا مغربی حصہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہم ہوگا ، بین الممالک رابطہ کاری کے منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ہی پاکستان میں آئے عالمی سرمایہ کار خطے کے دوسرے ممالک میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، پاکستان خطے میں سرمایہ کاری اور تجارت کا محور ہو گا ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں پاکستان کے دورے پر آئے اٹلی کی ہوابازی،دفاع اور سکیورٹی سے متعلق صنعتوں کی فیڈریشن کے چیئرمین گوڈو کروسیٹوسے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر پاکستان میں متعین اٹلی کے سفیر سٹیفنوپونٹیکوروو بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اطالوی کمپنیاں گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں کام کر رہی ہیں اور ان کا منافع روز افزوں ہے، پاکستان میں آنے والے حالیہ امن اور معاشی استحکام کے بدولت مزید اطالوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں ، گوادر پورٹ کی تعمیر اور بلوچستان میں سڑ کوں کے نیٹ ورک کے قیام کے بعد بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں معدنیات کی دریافت ، کھدائی اور ترسیل میں آسانی ہو گی اور صوبے میں سرمایہ کاری میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے۔

اٹلی کی صنعتی فیڈریشن کے صدر نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اطالوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں جس کا کامیاب تجربہ دوسرے مما لک کے ساتھ کیا جا چکا ہے ، ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے بعد میزبان ممالک کی کمپنیاں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شامل ہوئیں،انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اٹلی کی کمپنیاں اس سال کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش IDEAS 2016 میں شرکت کریں گی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا ء اور مسلم ممالک میں اہم مقام رکھتا ہے اورپاکستان اطالوی سرمایہ کا روں کیلئے ان خطوں میں مزید سرمایہ کاری کیلئے پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔اس موقع پر اطالوی سفیر نے بتایا کہ آیندہ چند ماہ میں اٹلی کے وزیر اعظم ، وزیر دفاع اور وزیر تجارت پاکستان کا دورہ کریں گے جس میں دونوں ممالک کے مابین حکومتی اور پرائیویٹ سطح پر معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مذاکرات کیلئے جائیں گے۔(

متعلقہ عنوان :