حکمرانوں کی کرپشن ، لوٹ مار اور نااہلی کے باعث ملک عدم استحکام کا شکار ہے،رانا ادریس

منگل 17 مئی 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما رانا ادریس نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی میگا کرپشن ، لوٹ مار اور نااہلی کے باعث ملک عدم استحکام،سیاسی ڈیڈ لاک شکار ہے،جس کاحل صرف اور صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کے پاس ہے، حکمران خاندان کی منی لانڈرنگ ،کرپشن صرف عوامی تحریک کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مسئلہ ہے،گزشتہ روزاپوزیشن نے پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے مواخذے کاموقع ضائیع کیا اور اہم ترین اجلاس مک مکا کی سیاست کی بھینٹ چڑھا دیاگیا،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میڈیا سیل میں عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مشترکہ اجلا س میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد وطن پہنچ کر سانحہ ماڈل ٹاؤن اور کرپشن کے خلاف بڑی تحریک کاآغاز کریں گے اور خود اس کی قیادت بھی کریں گے،ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک غریب عوام کے لئے امید کی آخری کرن ہیں،قوم ان کاساتھ دے تاکہ کرپٹ ،ظالم اور جابر حکمرانوں سے قوم کونجات مل سکے۔

(جاری ہے)

رانا ادریس نے کہا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کو پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرنے کی بجائے وزیراعظم کی تقریر کاجواب پارلیمنٹ کے اندر ہی دینا چاہئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اگر کوئی باکردارقیادت ہے تو وہ فقط ڈاکٹر طاہرالقادری ہے، جو ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے،ملک کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے جو غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کو اپنی ذاتی جاگیر نہ سمجھے بلکہ غریبوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے والے لیڈر کی ضرورت ہے،وہ صرف اور صرف ڈاکٹر طاہرالقادری ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :