وفا قی پولیس کی کارروائیاں، 10 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد،مقدمات درج

منگل 17 مئی 2016 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1کلو 50گر ام چرس ،1کلو 25گر ام افیون ، 110گر ام ہیر وئن ، 02عددمو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ سی آئی اے پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم قاسم خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر 02عددمو با ئل فون ما لیتی 1لا کھ روپے بر آمد کرلیے۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس ٹیم نے دوران گشت ملزمہ سلطنت بی بی کو گرفتار کرکے اس سے 1کلو 25گر ام افیو ن بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے چوری میں ملو ث دو ملزمان یو سف خا ن اور اختر گل کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس نے چار ملزمان محمد عرفان شاہ ، محمد نو ید ، شیر افضل اور امجد خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 50گر ام چرس ، ایک عدد خنجر ، 110گر ام ہیر وئن ، ایک عدد پسٹل 30بور ، ایک عدد 12بو ر گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلی۔

تھا نہ سہا لہ پولیس نے بغیر اجا زت کھلے عام ڈیزل فروخت کر نے پر دو ملزمان ساجد محمود اور محمد عبد اﷲ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تمام تر ضر وری اقدامات بر ؤ ے کا ر لا ئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :