ترقیاتی سکیموں کومعیاری اور بروقت مکمل کرنے کیلئے جانفشانی اور تندہی سے کام جاری ہے، اس عمل کو یقینی بنانا خدمت خلق ہے اور خدمت خلق سے بڑھ کوئی اور عبادت نہیں ہو سکتی، عوام کو ریلیف کی فراہمی کی سکیموں کی بروقت تکمیل اور کامیابی کیلئے اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چو ہدری سر فرازکا سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 17 مئی 2016 21:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چو ہدری سر فراز نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کومعیاری اور بروقت مکمل کرنے کیلئے جانفشانی اور تندہی سے کام جاری ہے اور اس عمل کو یقینی بنانا خدمت خلق ہے اور خدمت خلق سے بڑھ کوئی اور عبادت نہیں ہو سکتی، عوام کو ریلیف کی فراہمی کی سکیموں کی بروقت تکمیل اور کامیابی کیلئے اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے حکومت پنجاب کی ترجیحات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی میں تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور دیگر سماجی شعبوں کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی لئے ان شعبوں کی ترقی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکرہ روڈ پر ایک سڑک کی تکمیل کے موقع پر افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری حنیف گجر،رئیس خان،ملک مسعود، ملک فیض الرحمن، میاں افتخار، ملک شفیق، اختر خلیل اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں ، کارکنوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چو ہدری سر فراز نے کہاکہ پانامہ لیکس کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے کاغذات کی فوٹو کاپی پر کسی کو بھی سزا نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں ملک کی ترقی اور استحکام کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہیں جبکہ عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر صوبے بھر میں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے ایسے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جس سے صوبے کی عوام مستفید ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :