وزیر داخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے اراضی کے حصول پر پابندی لگا دی
وزیر داخلہ کا بارہ کہو ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کیلئے سیکشن فور کے تحت حاصل اراضی منسوخ کرنے او ر سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کرنے کا حکم
منگل 17 مئی 2016 21:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کیلئے زمین کے حصول پر پابندی لگا تے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیڈرل گورنمنٹ نے کوئی سکیم بنانی ہے تو اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے،قبضہ گروپ سرکاری ہو ں یا پرائیویٹ انکو میرے دوروزارت میں اسلام آباد میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔
منگل کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ نے وفاقی دارالحکومت میں ہاؤسنگ سوسائٹیزکے قیام کی غرض سے سرکاری قوانین کے تحت لینڈ ایکو زیشن پر پابندی لگا دی۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بارہ کہو میں ہاسنگ فانڈیشن کے لئے سیکشن فور کے تحت حاصل کی گئی زمین کینسل کرنے او ر سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیر داخلہ نے چیف کمشنر کو بھی ہدایت کی ہے کہ اسلا م آباد انتظامیہ کسی ایسے عمل کا حصہ نہ بنے ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ایک مخصوص طبقے کے فائد ے کیلئے سرکاری قوانین کا غلط استعمال کرنے اور غریبوں کی زمین سستے داموں ہتھیانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، فیڈرل گورنمنٹ کے غریب ملازمین کو اسلام آباد میں زمین فراہم کرنے کی ہر سکیم کی حمایت کروں گا بشرطیکہ اسلام آباد کے دیہی مکینوں سے مارکیٹ ریٹ پر زمین خریدی جائے، قبضہ گروپ سرکاری ہو ں یا پرائیویٹ انکو میرے دوروزارت میں اسلام آباد میں کسی سے زمین ہتھیانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔(رڈ)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین کے لیے جاسوسی کا الزام، یورپی پارلیمنٹ میں جرمن عملے کا رکن گرفتار
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
صدرمملکت سے ایئر ایشیا ایوی ایشن گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر غور
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا ،احسن اقبال
-
سوئی سدرن گیس کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
-
اڈیالہ جیل والے صاحب کے دور میں پاکستان تنہائی کا شکار تھا، اب وہ معاملہ ختم ہو چکا، خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
-
دیگر ممالک کے ساتھ فضائی روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، عوامی روابط بڑھا کر سیاحتی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے، صدر آصف علی زرداری کی وفد سے گفتگو
-
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 339 ملین ڈالر کا ریکارڈ اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.