شہید میران بلوچ کی شہادت سے نیشنل پارٹی اہم قومی رہنما سے محروم ہوگئی ہے ،نیشنل پارٹی

منگل 17 مئی 2016 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،ٹکری شفقت لانگو ، جان محمدبلیدی ، نیاز بلوچ ، صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالخالق بلوچ ، محراب مری ، عبدالرسول بلوچ ، حاجی عبدالواحد شاہوانی ، عبدالغفار رند ، خیر جان بلوچ ، اسلم بلوچ ، این پی مستونگ کے صدر فاروق بلوچ ،نثاراحمد ،محمد حیدر بلوچ ،عبیدبلوچ ،ملک منظوراحمد بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے شہید میران بلوچ کے گھر کی شابو میں جاکر ان کے اہل خانہ سے انکی شہادت پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ شہید میران بلوچ پارٹی کے انتہائی بہادر ساتھی و رہنماتھے انکی شہادت سے پارٹی اہم سیاسی کارکن سے محروم ہوگئی ہے جس کی کمی جدوجہد و عمل کے دوران بے حد محسوس کی جائے گی ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اس غم میں نیشنل پارٹی خاندان کے ساتھ ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید رہنما کی فیملی کے ساتھ ہیں شہید میران بلوچ کی شہادت سے نیشنل پارٹی ایک اہم قومی رہنما سے محروم ہوئی اس کی کمی نہ صرف فیملی بلکہ بلوچ قوم کیلئے بہت بڑا نقصان ہے جسے پورا کرنا شاید مستقبل قریب میں ممکن نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :