محکمہ لائیوسٹاک کے 70افسران کی گریڈ 18سے19میں پرموشن کے لیے مینڈیٹری ٹریننگ کاآغاز

منگل 17 مئی 2016 21:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء ) محکمہ لائیوسٹاک میں گریڈ 18میں کام کرنے والے سینئرویٹرنری آفیسرز کی گریڈ 19میں پرموشن کے لیے 8ہفتوں پرمحیط مینڈیٹری ٹریننگ کا باقاعدہ آغازیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہورمیں 23مئی سے ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

اس مینڈیٹری ٹریننگ کے پہلے گروپ میں 70افسران شامل ہوں گے جن میں 49کاتعلق اینیمل ہیلتھ ، 16کاڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ،3کاویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ جبکہ 2 پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی سے ہیں۔

اس ٹریننگ کابنیادی مقصد محکمہ کے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانااور ان کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کراناہے تاکہ وہ آنے والے بین الاقوامی چیلنجز کابخوبی مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :