پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء 24مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب

منگل 17 مئی 2016 21:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بینک سکینڈل کے ملزم حارث افضل کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو 24مئی کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ملزم حارث افضل کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب بینک سکینڈل میں نیب واجب الاد رقم کا بیشتر حصہ وصول کر چکا ہے لیکن اس کے باوجود نیب نے حارث افضل کو گرفتار کر رکھا ہے، سپریم کورٹ نے بھی حارث افضل کی گرفتار ی سے روکا تھا مگر سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی پراسکیوٹر نیب رانا عارف محمود نے بنچ کو آگاہ کیا کہ پنجاب بینک سکینڈل کی واجب الاد ا رقم وصول کرنے کیلئے ملزموں کی جائیداد کی نیلامی کا عمل جاری تھا کہ حارث افضل نے دبئی میں اپنی قیمتی جائیداد فرنٹ مین کے ذریعے فروخت کر دی جس سے ریکوری کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوئی، ملزم حارث افضل نے جائیداد فروخت کر کے پلی بارگین کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ فاضل بنچ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد وکلاء کو 24مئی کو بحث مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :