عوام سے چار کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے میں ملوث دو ملزموں کی جرح کی نقول فراہم کرنے کی درخواست خارج

منگل 17 مئی 2016 21:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے شیئرز کے کاروبار میں عوام الناس سے چار کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کرنے میں ملوث دو ملزموں کی جرح کی نقول فراہم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم اعظم چشتی اور غلام محمد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی تفتیش افسر نے ٹرائل کے دوران بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرایا، نیب اس بیان کی نقول فراہم نہیں کر رہا ہے لہذا نیب کو جرح کی نقول فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت ایڈیشنل ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل رانا عارف محمود نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے ریفرنس دائر کر دیا ہے، ریفرنس میں تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں، قانون کے مطابق نیب کسی کو مثل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتا، اس حوالے سے قانون میں طریقہ کار درج ہے، درخواست گزاروں کو وہی طریقہ کار اپنانا ہوگا۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد دو نوں ملزموں کی جرح کی نقول فراہم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :