اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر سرکاری افسروں پر حملے میں ملوث 6ملزموں کی ضمانتیں منظور

منگل 17 مئی 2016 21:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر سرکاری افسروں پر حملے میں ملوث 6ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ گزشتہ روز جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ملزم محمد ولید، عبد الحمید، عاصم علی، ثناء اﷲ، محمد عدنان اور ارشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سمندری پولیس نے ملزموں کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، ملزم سرکاری افسروں پر تشدد میں ملوث نہیں ہیں۔

مقدمے کے مدعی اسسٹنٹ کمشنر عمرہ خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں سیشن عدالت شریک ملزموں کی ضمانتیں منظور کر چکی ہے، اگر موجودہ چھ ملزموں کی ضمانتیں بھی منظور کر لی جائیں اور مقدمہ مدعی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔جس پر مدعی کے وکیل کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے تمام ملزموں کی پچاس ہزار فی کس مچلکوں کے عوض ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

متعلقہ عنوان :