Live Updates

نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک جان نہیں چھوٹے گی کیونکہ ان کا جھوٹ پکڑا جا چکا ہے ، غلام محی الدین دیوان

منگل 17 مئی 2016 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل غلام محی الدین دیوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک جان نہیں چھوٹے گی کیونکہ ان کا جھوٹ پکڑا جا چکا ہے ،نواز شریف بند گلی میں مزید پھنس چکے ہے اب ان کا نکلنا مشکل ہوگیا ہے نواز شریف سخت دباؤ میں ہے نواز شریف نے قوم کو اس بات کا جواب دینا تھا کہ اربوں روپے آئے کہاں سے ، اور ملک سے باہر کیسے گئے ، رہنماؤں نے کہا کہ نواز شریف نے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں چھوڑی اور آج انکا جھوٹ پکڑا گیا کہ یہ فلیٹ 2004میں خریدے ہیں یہ فلیٹ 1990کی دہائی میں خریدے گئے ہے ، اتفاق فاؤنڈری کھڈرات بننے کے بعد دوبارہ وہ فعال کرنے میں کروڑوں روپے کہاں سے آیا تھا ، اتفاق ہسپتال رفاحی نہیں کمرشل ادارہ ہے نواز شریف اور انکے خاندان کے اصل حقائق قوم کے سامنے آ گئے ہیں اور اب نواز شریف جتنا مرضی جھوٹ بول لیں اس کا حساب دئیے بغیر ان کی جان نہیں چھوٹے گی ، نواز شریف کے پاس استعفیٰ دینے کے سواء کوئی دوسرا راستہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹیکس چور ، منی لانڈرنگ اور قرضے معاف کروانے والوں میں وہ ملوث ہے جس دن انکا احتساب صاف اور شفاف ہوا انکا ٹھکانہ جیل ہوگا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات