صوابی،قتل ، خود کشی اور ٹریفک حادثا ت میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق ،چار زخمی

منگل 17 مئی 2016 20:36

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مئی۔2016ء) ضلع صوابی میں قتل ، خود کشی اور ٹریفک حادثا ت میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ زیدہ کی رپورٹ کے مطابق ساجد اور ان کے بھائی ثاقب ساکنان ڈاگئی نے مبینہ طور پر اپنے کسان ساتھی حمید اللہ سکنہ شاہ منصور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل یوں بیان کی گئی ہے کہ ملزمان کو اپنے حصے کا گندم کم ملا تھا پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق ایک موٹر سائیکل بجلی کے کھمبے کے ساتھ ٹکرانے سے عبدل سکنہ شاہ منصور جاں بحق جبکہ ان کے دو نوجوان ساتھی شدید زخمی ہو گئے پولیس تھانہ ٹوپی میں ارشد ولد فضل قادر سکنہ مینئی نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیوی مسماة ( ر)نے کمرے کے اندر چھت کے پنکھے سے پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل اور سوزوکی کی ٹکر سے راہ گیر بوڑھا حنیف خان سکنہ اپر اورکزئی پبی جاں بحق جب کہ موٹر سائیکل سوار محمد بارات سکنہ ڈھوک راولپنڈی زخمی ہو گیا۔زوجہ شفارس خان سکنہ جلبئی نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے صدام حسین جو کہ نشے کا عادی تھا نشے کیلئے پیسے نہ ملنے پر اپنے آپ پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی جب کہ عظیم گڑھی جہانگیرہ کے مقام پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک نوجوان آصف علی شدید زخمی ہو گیا بیوہ شریف خان سکنہ یار حسین نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر شریف خان کو سید کریم نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل گھریلو تنازغہ بیان کی ہے جبکہ یار حسین میں رکشہ کی ٹکر سے بلال ولد نظیر محمد سکنہ یار حسین جاں بحق ہو گیا پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق موضع مناگی میں دو بھائیوں ثمین اور فر مان علی کے مابین تمباکو فصل کے اخراجات پر تکرار ہو رہی تھی کہ اس دوران فر مان علی سے پستول چل جانے سے ان کی بہن گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :