کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل سے لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں کی قیادت میں وفد کی ملاقات

منگل 17 مئی 2016 20:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل سے لاہور پریس کلب کے وفد نے صدر شہباز میاں کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے لاہور پریس کلب کی نئی باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے صحافیوں نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آپ ان ذمہ داریوں سے ضرور عہدہ برآہوں گے۔

لاہور پریس کلب کے وفد کی قیادت صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں نے کی، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض بھی وفد میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

صدر لاہور پریس کلب نے کمشنر لاہور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافی کالونی ، ماڈل قبرستان کی تعمیر و دیگر امور کے بارے میں مسائل ان کے سامنے رکھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ یہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل کو ایک قدم آگے بڑھ کر حل کرے۔

انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ان امور کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے وفد کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پریس کلب کی تزئین کو اپنے ایجنڈا میں ضرور شامل کریں گے۔ صدر پریس کلب لاہور شہباز میاں نے ملاقات میں کمشنر لاہور ڈویژن کو لاہور پریس کلب کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

متعلقہ عنوان :