پشاور، متھرا میں اصحاب بابا روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک جوان سال لڑکا جاں بحق
منگل 17 مئی 2016 20:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ متھرا میں اصحاب بابا روڈ پرتیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک جوان سال لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے غفلت کا مرتکب ڈرائیور وقوعہ کے بعد فرار ہونے ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے عبد الشکور ولد محمد یوسف ساکن برب سٹاپ گڑھی فاضل نے زخمی حالت میں رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز وہ موٹرسائیکل پر اپنی دوست سلمان ولد حسین شاہ کے ہمراہ مزدوری کیلئے پشاور جارہا تھا کہ راستہ میں چارپریزہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالر نے انہیں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ دنوں سڑک پر گر کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں مجروح سلمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ وقوعہ کے بعد نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر سمیت فرار ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.