Live Updates

حکمران جب ’’سچ ‘‘بولیں گے وہ انکی حکومت کا آخری دن ہوگا‘’’مفادپر ست ‘‘لوگ ملکر بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کو بچا نہیں سکتے‘ بھارت کا دریا ئے چناب کا رخ بیاس کی جانب موڑناخطر ے کی علامت ہے‘ پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازشوں پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ ہے حکمرانوں کو سخت سٹینڈ لینا ہوگا‘(ن) لیگی حکومتی سے آئندہ بجٹ میں کسی بھلائی کی توقع نہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بدترین اضافہ حکومتی نااہل کی تصدیق ہو رہی ہے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی میڈیا سے بات چیت

منگل 17 مئی 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمران جب ’’سچ ‘‘بولیں گے وہ انکی حکومت کا آخری دن ہوگا‘ ’’مفادپر ست ‘‘لوگ ملکر بھی حکمرانوں کی کر پشن او ر لوٹ مار کو بچا نہیں سکتے‘ بھارت کا دریا ئے چناب کا رخ بیاس کی جانب موڑناخطر ے کی علامت ہے‘ پاکستان کو بنجر بنانے کی بھارتی سازشوں پر حکمرانوں کی خاموشی سوالیہ ہے‘ (ن) لیگی حکومتی سے آئندہ بجٹ میں کسی بھلائی کی توقع نہیں ‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں بدترین اضافہ حکومتی نااہل کی تصدیق ہو رہی ہے۔

منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو سچ سے نفر ت ہو چکی ہے اور حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ ماربچانے کیلئے ایک کے بعد ایک جھوٹ بول رہے ہیں مگر اس کے باوجود حکمرانوں کا عوام کی نظروں میں اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو بھی ایک بات کا پتہ ہے جس دن وہ قوم سے سچ بولیں گے اسی دن انکے اقتدار کا خاتمہ ہو جا ئیگا اور پارلیمنٹ میں حکمران اپوزیشن کے سات سوالوں کا جواب دینے سے بھاگ رہی ہے اس لے اپوزیشن کو نئے سوالات کر نا پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے تین سالوں کے دوران قوم کیساتھ جو ظلم کیے ان حالات میں آئندہ بجٹ میں حکمرانوں سے کسی بھلائی اور اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پا س ہے اور ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھار ت پاکستان کو بنجر کر نے سازشیں کر رہا ہے جسکے خلاف حکمرانوں کو دوٹوک سٹینڈ لینا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات