مسلمانوں کیخلاف دشمنان اسلام کی فتنہ انگیزیوں کا جواب عالم اسلام کا اتحاد ہے‘ امت مسلمہ کا اتحاد مسلمانوں کیخلاف عالمی استکبار کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد ذریعہ ہے

جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی کی تنظیمی ذمہ داران کے وفد سے بات چیت

منگل 17 مئی 2016 20:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2016ء) مسلمانوں کیخلاف دشمنان اسلام کی فتنہ انگیزیوں کا جواب عالم اسلام کا اتحاد ہے۔ امت مسلمہ کا اتحاد مسلمانوں کے خلاف عالمی استکبار کی سازشوں کو ناکام بنانے کا واحد ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی و مرکزی رہنما مولانا عبدالوحید روپڑی نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں تنظیمی ذمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کا اہم ترین ہدف مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا ہے۔ وہ مسلمانوں کو آپس میں گھتم گھتا کر کے ان کی طاقت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں تاکہ بعد ازاں مسلمان ممالک کے وسائل اور ذخائر پر قبضہ جما سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آپس میں نااتفاقی تمام برائیوں کی جڑ اور حالیہ پستی کا سب سے بڑا سبب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد ہی تھا جس کی بدولت دورِ نبوت میں اسلام اور مسلمان دشمن طاقتوں کو بدر، احد، حنین اور خیبر کی جنگوں میں شکست دی۔ یہ ایک پریشان کن حقیقت ہے کہ اس وقت مسلمان حکمران غیر مسلموں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں اور مسلمان حکومتیں اپنے چھپے ہوئے دشمنوں کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائیوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ اور ہمارے اپنے ہی غیروں کو ان کے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے راہ ہموار کر رہے ہیں۔ حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مسلمانوں کے خلاف ہونیوالی عالمی سازشوں کا قلع قمع کرنے کیلئے متحد ہو جائیں اسی میں اسلام اور اسلامی ممالک کی بقاء ہے۔

متعلقہ عنوان :