پنجاب یونیورسٹی آسا کے سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین فپواسا کے جنرل سیکریٹری منتخب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2016 17:55

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2016ء) :پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(فپواسا) کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ،اسلام آبادمیں فیڈریشن کااجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے اساتذہ نے شرکت کی۔اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن پنجاب یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹرساجد رشید احمد و دیگر عہدیداران نے ڈاکٹر محبوب حسین کواس کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیاکہ ڈاکٹر محبوب فیڈریشن کی سطح پر بھی تمام یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی بہتری اور فلاح و بہبود کیلئے پوری لگن کے ساتھ کام کریں گے۔