آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں،پاک چین دوستی قابل فخر ہے۔ملاقاتوں میں اتفاق رائے

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم،ملاقاتوں میں اتفاق۔آئی ایس پی آر۔۔پاکستان کو چیلنجز چین کو چیلنجز سمجھے جائینگے۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔چینی قیادت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 مئی 2016 16:29

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں،پاک ..

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی۔2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات کی۔جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کے دو روزہ دورہ چین کے دوران ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے چین کے وائس چیئرمین سنٹرل ملٹری کمیشن ، چینی وزیراعظم اورچینی وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر ملاقاتوں میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین دوستی قابل فخر ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔چینی قیادت نے کہا کہ پاکستان کی کیپسٹی بلڈنگ کرتے رہیں گے،پاکستان کو چیلنجز چین کو چیلنجز سمجھے جائینگے۔دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔