اسلام آباد ‘ ائیر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی ‘نامکمل سفری دستاویزات پر مختلف ملک جانے والے نو مسافرآف لوڈ کر دیئے گئے

منگل 17 مئی 2016 14:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نامکمل سفری دستاویزات پر مختلف ملک جانے والے 9 مسافگروں کو آف لوڈ کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی پروازوں سے بیرون ملک جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کردیا ‘آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں میں ایک خاتون بھی مسافر ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مشتاق اور عامرہ نامی مسا فر کو قطر جانے والی پرواز سے اتارا گیا، غلام مرتضیٰ نامی مسافر کو سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی باعث دبئی کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا ‘نوید اور وقار احمد کو ساوٴتھ افریقا ، طارق محمود اور زبیر کو برطانیہ جانے والی پرواز سے اتارا گیا ‘ محمد نوشیر اور فرقان نامی مسافر کو اٹلی اور روس جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :