نئے اداکار ہمارے دور کے اداکاروں کا انداز اپنارہے ہیں،سلمان خان

منگل 17 مئی 2016 13:54

نئے اداکار ہمارے دور کے اداکاروں کا انداز اپنارہے ہیں،سلمان خان

ممبئی۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ نئے اداکار ہمارے دور کے اداکاروں کا انداز اپنارہے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات سلمان خان ایک پروگرام کے دوران نئے اداکاروں اور اداکاراوٴں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان اداکار ٹائیگر شیروف، رنویر سنگھ ،سدھارتھ ملہوترا اورارجن کپور سب کافی اچھا کا م کر رہے ہیں۔

سلمان خان نے کہاکہ یہ سب اس وقت چھوٹے تھے جب ہم لوگ جوان تھے۔اس لئے یہ سارے ہماری نسل کو دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر نئے اداکار میں ہم میں سے کسی نہ کسی کی کوئی جھلک ضرور نظر آئے گی۔واضح رہے کہ سلمان نے سورج پنچولی اور اتھیا شیٹی کو لانچ کیا ہے اور ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :