سری دیوی کی فلم “مام” کے لئے منفی 7 درجے سینٹی گریڈ میں شوٹنگ

منگل 17 مئی 2016 13:48

سری دیوی کی فلم “مام” کے لئے منفی 7 درجے سینٹی گریڈ میں شوٹنگ

ممبئی ۔ 17 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی اپنی نئی آنے والی فلم “مام” کی شوٹنگ منفی 7 درجے سینٹی گریڈ میں جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 52 سالہ سری دیوی اپنی ہوم پروڈکشن فلم “مام” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ برفبانی پہاڑوں پر ہو رہی ہے جہاں منفی 7 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہے۔

(جاری ہے)

شدید سردی کی وجہ سے ٹیم کے عملے میں سے بعض کی حالت بھی خراب ہوگئی جس پر سری دیوی نے ٹھنڈ سے بچنے کے لئے ہیٹرز منگوائے ہیں۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ موسم کی سختی کے باوجود فلم کی ٹیم تمام مناظر کی عکس بندی کے لئے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ 1999 میں سپرہٹ فلم ”جدائی“ کے بعد سری دیوی نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر بونی کپور سے شادی کر لی تھی اور اس کے بعد 2013 ء میں ان کی بالی وڈ میں دوبارہ انٹری فلم ”انگلش ونگلش“ سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :